صفحۂ اول
منتخب مضمونعمان اردن کا دار الحکومت اور اس کا سب سے بڑا شہر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کا اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی مرکز بھی ہے۔ شمال وسطی اردن میں واقع عمان شہر محافظہ عمان کا انتظامی مرکز ہے۔ شہر کی آبادی 4،007،526 اور رقبہ 1،680 مربع کلو میٹر (648.7 مربع میل) ہے۔ آج عمان کو جدید ترین عرب شہروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ خطے میں خاص طور پر عرب اور یورپی سیاحوں کے لیے ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔ عمان میں آبادی کے ابتدائی شواہد نئے سنگی دور کے مقام عین غزال سے ملے ہیں جہاں سے قدیم ترین انسانی ڈھانچے جو 7250 ق م کے ہیں دریافت کیے گئے ہیں۔ آہنی دور میں شہر کو عمون کہا جاتا تھا جو مملکت عمون کا دار الحکومت تھا۔ رومی دور میں اس کا نام فلاڈیلفیا تھا اور آخر کار اسلامی دور اسے عمان کا نام دیا گیا۔ قرون وسطی اور مابعد قرون وسطی میں یہ ایک غیر آباد شہر تھا۔ جدید عمان کی تاریخ انیسویں صدی میں ادیگی تارکین وطن کو سلطنت عثمانیہ کی جانب سے وہاں 1867ء میں آبادکاری سے شروع ہوتی ہے۔ پہلی بلدیاتی کونسل کا قیام 1909ء میں عمل میں آیا۔ 1921ء میں اردن کا دار الحکومت بننے کے بعد عمان نے تیزی سے ترقی کی۔ شہر نے پناہ گزینوں کی کئی مسلسل لہروں کو بھی سہارا دیا جس میں 1948ء اور 1967ء میں فلسطین سے، 1990ء اور 2003ء میں عراق سے اور 2011ء کے بعد سے سوریہ کے پناہ گزین شامل ہیں۔ ابتدا میں یہ شہر سات پہاڑیوں پر بسا تھا اور اب یہ 19 پہاڑیوں پر پھیل چکا ہے۔ اس کے 27 اضلاع ہیں۔ |
خبروں میں
منتخب فہرستمسیسپی جنوبی ریاستہائے متحدہ امریکا میں ایک ریاست ہے۔ ریاست ہائے متحدہ کی مردم شماری، 2010ء کے مطابق مسیسپی آبادی کے لحاظ سے 2،968،103 رہائشیوں کے ساتھ بتیسویں اور رقبے کے لحاظ سے اکتیسویں بڑی ریاست ہے جس کا زمینی رقبہ 46،923.27 مربع میل (121،530.7 کلومیٹر 2) ہے۔ مسیسپی میں بلدیات کو آبادی کے سائز کے مطابق درجہ بندی کیا گیا ہے۔ شامل ہونے کے وقت 2،000 سے زیادہ آبادی والی میونسپلٹیوں کو شہروں میں درجہ بند کیا گیا ہے۔ 301 اور 2000 افراد پر مشتمل بلدیات کو ٹاؤن کا درجہ دیا گیا ہے۔ اور 100 سے 300 افراد کے درمیان میں بلدیات کو گاؤں میں درجہ بندی کیا گیا ہے۔ مجوزہ بلدیہ میں مقیم اہل ووٹروں میں سے دوتہائی اہل افراد کے دستخط شدہ درخواست کے ذریعے مقامات کو شہر، ٹاؤن یا گاؤں بننے کے لیے شامل کیا جا سکتا ہے۔ میونسپل حکومتوں کا اہم کام اپنے شہریوں کے لیے خدمات فراہم کرنا ہے جیسے سڑکیں اور پلوں کو برقرار رکھنا ، قانون مہیا کرنا ، آگ سے تحفظ فراہم کرنا اور صحت و صفائی کی خدمات شامل ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ کی مردم شماری، 2010ء کے مطابق مسیسیپی میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی بلدیہ جیکسن ہے جس کی آبادی 173،514 افراد اور سب سے چھوٹی سیٹارشا ہے جو صرف 55 افراد پر مشتمل ہے۔ زمینی رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑی بلدیہ جیکسن ہے، جو 111.05 مربع میل (287.6 کلومیٹر 2) پر پھیلی ہوئی ہے، جبکہ سائڈن سب سے چھوٹی ہے جو 0.12 مربع میل (0.31 کلومیٹر 2) پر مشتمل ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں؟ • …کہ قرآن پاک کا سب سے لمبا لفظ ”فَأَسْقَيْنَاكُمُوهُ“ سورہ الحجر میں ہے؟ کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 706,805 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ |
تاریخآج: بدھ، 28 اکتوبر 2026 عیسوی بمطابق 16 جمادی الاول 1448 ہجری (م ع و)
• چیک جمہوریہ میں یوم آزادی
| |
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 706,805 مضامین موجود ہیں۔
| |
|
| مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں! |



