مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
Image
Image

منتخب مضمون

Image

عمان اردن کا دار الحکومت اور اس کا سب سے بڑا شہر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کا اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی مرکز بھی ہے۔ شمال وسطی اردن میں واقع عمان شہر محافظہ عمان کا انتظامی مرکز ہے۔ شہر کی آبادی 4،007،526 اور رقبہ 1،680 مربع کلو میٹر (648.7 مربع میل) ہے۔ آج عمان کو جدید ترین عرب شہروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ خطے میں خاص طور پر عرب اور یورپی سیاحوں کے لیے ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔

عمان میں آبادی کے ابتدائی شواہد نئے سنگی دور کے مقام عین غزال سے ملے ہیں جہاں سے قدیم ترین انسانی ڈھانچے جو 7250 ق م کے ہیں دریافت کیے گئے ہیں۔ آہنی دور میں شہر کو عمون کہا جاتا تھا جو مملکت عمون کا دار الحکومت تھا۔ رومی دور میں اس کا نام فلاڈیلفیا تھا اور آخر کار اسلامی دور اسے عمان کا نام دیا گیا۔ قرون وسطی اور مابعد قرون وسطی میں یہ ایک غیر آباد شہر تھا۔ جدید عمان کی تاریخ انیسویں صدی میں ادیگی تارکین وطن کو سلطنت عثمانیہ کی جانب سے وہاں 1867ء میں آبادکاری سے شروع ہوتی ہے۔ پہلی بلدیاتی کونسل کا قیام 1909ء میں عمل میں آیا۔

1921ء میں اردن کا دار الحکومت بننے کے بعد عمان نے تیزی سے ترقی کی۔ شہر نے پناہ گزینوں کی کئی مسلسل لہروں کو بھی سہارا دیا جس میں 1948ء اور 1967ء میں فلسطین سے، 1990ء اور 2003ء میں عراق سے اور 2011ء کے بعد سے سوریہ کے پناہ گزین شامل ہیں۔ ابتدا میں یہ شہر سات پہاڑیوں پر بسا تھا اور اب یہ 19 پہاڑیوں پر پھیل چکا ہے۔ اس کے 27 اضلاع ہیں۔

Image
Image

خبروں میں

دھرمیندر پردھان
دھرمیندر پردھان
Image
Image

منتخب فہرست

Image

انضمام الحق ایک ریٹائرڈ پاکستانی کرکٹر اور پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔ انھوں نے ٹیسٹ میچوں اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران میں بالترتیب 25 اور 10 مواقع پر ایک اننگز میں سنچری (100 یا اس سے زیادہ رنز بنائے۔ انضمام نے پاکستان کے لیے 120 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 8،820 رنز بنائے۔ وہ یونس خان اور جاوید میانداد کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے لیے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انھیں بی بی سی (برطانوی نشریاتی ادارہ) نے "کرکٹ میں سب سے زیادہ پہچانی جانے والی شخصیت" اور "دور کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک" کے طور پر بیان کیا، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ وہ "برائن لارا اور سچن تندولکر کی طرح باصلاحیت تھے"

Image
Image

کیا آپ جانتے ہیں؟

ماؤنٹین ریلوے ہندوستان
ماؤنٹین ریلوے ہندوستان

 • …کہ ہندوستان کی ماؤنٹین ریلوے (تصویر میں) کی پانچ ریلوے لائنوں میں تین ریلوے لائنیں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہیں؟
 • …کہ فرانس سے تعلق رکھنے والا جوزف نیپس وہ پہلا شخص تھا جس نے 1826ء میں کیمرا ایجاد کیا اور دنیا کی پہلی تصویر کھینچی؟
 • …کہ سینٹ ہلینا جو بحر اوقیانوس میں ایک آتش فشاں جزیرہ ہے میں مشہور فرانسیسی فاتح نپولین بوناپارٹ کو 1815ء سے 1821ء میں اپنی موت تک جلاوطن کیا گیا تھا؟
 • …کہ ابو یوسف تاریخ اسلام میں پہلے شخص تھے جنھیں قاضی القضاۃ (چیف جسٹس) کے خطاب سے نوازا گیا؟
 • …کہ روبیک کیوب دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے کھلونوں میں سے ایک ہے؟

Image
Image

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 703,158 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


Image
Image

تاریخ

آج: پير، 28 ستمبر 2026 عیسوی بمطابق 15 ربیع الثانی 1448 ہجری (م ع و)

Image
واقعات
سالگرہ
برسی
Image
Image

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 703,158 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: Image اور Image

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!