مندرجات کا رخ کریں

دھرمیندر پردھان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دھرمیندر پردھان
(اڈیا میں: ଧର୍ମେନ୍ଦ୍ର ପ୍ରଧାନ)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Image
 

معلومات شخصیت
پیدائش 26 جون 1969ء (57 سال)  ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انگول   ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Image بھارت   ویکی ڈیٹا پر  (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر  (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن لوک سبھا   ویکی ڈیٹا پر  (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی اتکل یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اڑیہ   ویکی ڈیٹا پر  (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اڑیہ ،  ہندی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دھرمیندر پردھان (پیدائش: 26 جون 1969ء) ایک بھارتی سیاست دان ہیں اور حکومت ہند میں مرکزی وزیر تعلیم کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انھوں نے 7 جولائی 2021ء کو اس عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور 2024ء کے عمومی انتخابات کے بعد بھی اس قلم دان پر برقرار رہے تھے۔ اس سے قبل وہ مرکزی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی گیس اور وزیر برائے ہنر مندی کی ترقی اور کاروباری پہل کاری بھی رہ چکے ہیں۔ [1]

دھرمیندر پردھان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سینئر اور اثر و رسوخ رکھنے والے رہنما ہیں۔ وہ سابق رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر دیویندر پردھان کے فرزند ہیں اور ان کا تعلق دیگر پس ماندہ طبقات یا او بی سی طبقے سے ہے۔ انھوں نے اپنی طالب علمی کے دور سے ہی سیاست میں قدم رکھ دیا تھا۔ [2]

انھوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز اکھل بھارتیہ ودیا رتھی پریشد کے ایک کارکن کے طور پر کیا اور 1985ء میں تالچیر کی طالب علم یونین کے صدر منتخب ہوئے۔ بعد ازاں انھوں نے باقاعدہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 2000ء میں اوڈیشہ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بہترین قانون ساز (ایم ایل اے) کے اعزاز سے نوازے گئے۔[3]

انھیں 2002ء-2003ء میں 'اتکلمنی گوپبندھو اعزاز' اور 2013ء میں 'اوڈیشہ باشِندہ اعزاز' سے سرفراز کیا گیا۔ 2004ء سے 2006ء کے دوران وہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے قومی صدر رہے۔ 2014ء میں بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت بننے کے بعد انھیں پٹرولیم، قدرتی گیس اور اسٹیل کی وزارتیں سونپی گئیں۔ 7 جولائی 2021ء کو کابینہ میں رد و بدل کے بعد انھیں ملک کا وزیر تعلیم بنایا گیا، جس میں وہ بعد میں تعلیمی اصلاحات اور قومی تعلیمی پالیسی 2020ء (NEP 2020) پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔[4]

آزاد بھارت کے سب سے متنازع وزیر تعلیم اور ہچکچاہٹی استعفا

[ترمیم]

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کاکروچ جنتا پارٹی کے زیر اہتمام دہلی کے جنتر منتر پر نیٹ طبی داخلہ امتحان اور کئی مسابقتی امتحانات کے سوالیہ پرچہ جات کے لیک ہونے کے خلاف احتجاج اور اسی طرح ملک کے کونے کونے پر ہونے والے کئی احتجاجوں کی وجہ سے 25 جولائی 2026ء کو استعفا دے دیا۔ انھوں نے بتایا کہ انھوں نے یہ استعفا ملک کو قوم دشمن طاقتوں سے بچانے کے لیے دیا، جب کہ ملک بھر کے طلبہ نے کافی ہچکچاہٹ کے بعد دیے گئے اس استعفے پر راحت کی سانس لی، کیونکہ ملک بھر میں 21 طلبہ نے امتحانی بدعنوانیوں کی وجہ سے خود کشی کی تھی۔

استعفے کے بعد حکومت کو تین بڑے چیلنج در پیش ہیں، جو حل طلب ہیں:

  • طلبہ کے احتجاج اور عوامی اعتماد کی بحالی: نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پرچہ لیک کے بعد حکومت کو امتحانی نظام پر اعتماد بحال کرنا ہوگا۔
  • سیاسی اثرات، خصوصاً اتر پردیش میں: نوجوانوں کی خود مختار احتجاجی تحریک روایتی سیاسی جماعتوں کے لیے بھی ایک نیا چیلنج بن کر ابھری ہے، کیونکہ یہ تحریک کسی بڑی جماعت کے زیرِ اثر نہیں۔
  • بی جے پی کی حکمتِ عملی: حکومت کو ایک ایسے بیانیے کی تشکیل کرنا ہوگی جس سے احتساب کا تاثر بھی برقرار رہے اور پارٹی کی سیاسی ساکھ کو بھی نقصان نہ پہنچے۔[5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ "Dharmendra Pradhan Portfolio"۔ India.gov.in
  2. ↑ "Dharmendra Pradhan Union Minister Profile"۔ NDTV
  3. ↑ "Dharmendra Pradhan Career and Awards"۔ The Times of India
  4. ↑ "Union Cabinet Reshuffle 2021: Dharmendra Pradhan gets Education Ministry"۔ The Hindu
  5. ↑ Rasheed Kidwai (26 Jul 2026). "One Resignation, 3 Headaches: Why Dharmendra Pradhan's Exit Opens A Bigger Battle". NDTV (بزبان انگریزی). Retrieved 2026-07-26.