مندرجات کا رخ کریں

کتابی نمونہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کتابی نمونہ (کتاب کا ڈیزائن)[1] کتاب کے بصری اور مادی خد و خال متعین کرنے کا فنِ ترسیم ہے۔ ڈیزائن کا آغاز اس وقت ہوتا ہے جب مصنف اور مدیر مسودہ کو حتمی شکل دے دیتے ہیں، جس کے بعد یہ مرحلہ تیاری (پروڈکشن) کے لیے منتقل کر دیا جاتا ہے۔[انگ 1] اس مرحلے میں ترسیم کار، فنی ناظم (آرٹ ڈائریکٹر) یا اسی نوع کے دیگر ماہرین، چھاپہ خانہ (مطبع) چلانے والوں کے ساتھ مل کر کتاب کے بصری عناصر جیسے ٹائپ کاری، حاشیے، تزئین و تصویر سازی اور صفحے کی ترتیب (لے آؤٹ) اور مادی خصوصیات جیسے کتاب کا حجم، کاغذ کی قسم، طباعت کی نوعیت اور جلد بندی وغیرہ طے کرتے ہیں۔[انگ 2]

حوالہ جات

[ترمیم]
اردو
  1. ↑ محمود الرحمٰن (1988)۔ اِصطلاحات فُنونِ طباعت و ترسیم (پہلا ایڈیشن)۔ اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان۔ ص 20
انگریزی
  1. ↑ Marshall Lee (2004a). Bookmaking: Editing, Design, Production (بزبان انگریزی). Technical consulting by Joseph Gannon (3rd ed.). New York: W. W. Norton. p. 50. ISBN:978-0-393-73018-0.
  2. ↑ Marshall Lee (2004a). Bookmaking: Editing, Design, Production (بزبان انگریزی). Technical consulting by Joseph Gannon (3rd ed.). New York: W. W. Norton. p. 51. ISBN:978-0-393-73018-0.