BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والی بحری جہاز کی بازیابی: پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان سے متعلق اطلاعات کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی، وزارتِ خارجہ
صومالیہ کے شمال مشرق میں نیم خود مختار علاقے پنٹ لینڈ کی میری ٹائم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ ماہ سے زائد عرصہ قبل اغوا کیے گئے آئل ٹینکر کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس جہاز پر 10 پاکستانی شہری بھی یرغمال بنائے گئے تھے، تاہم پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان سے متعلق اطلاعات کی تاحال آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
’براہ مہربانی میرا موبائل فون واپس کریں‘: محمد رضوان کا سائبر کرائم ایجنسی کو خط
پیر کو این سی سی آئی اے کو لکھے گئے خط میں محمد رضوان نے کہا کہ وہ این سی سی آئی اے کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے، تاہم اُنھیں اُن کا موبائل فون واپس کیا جائے اور اُنھیں بتایا جائے کہ کس واقعے سے متعلق اُن کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اماراتی نائب صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات: کیا یمن کے معاملے پر اختلاف دور ہو سکتا ہے؟
اس دورے کو اس لیے بھی خاص اہمیت حاصل ہے کہ یہ سعودی وزیرِ دفاع کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سکیورٹی اور عسکری امور، خصوصاً یمن کی صورتِ حال، بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب میں بحری سلامتی، مذاکرات کے ایجنڈے میں نمایاں رہیں گے۔
میٹا گلاسز: پاکستان میں ’خفیہ ریکارڈنگ‘ کے لیے استعمال ہونے والے چشموں پر پابندی کا مطالبہ
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان عینکوں سے ہونے والی خفیہ ریکارڈنگ سے شہریوں کی ذاتی زندگی متاثر ہورہی ہے۔ لہذا عدالت کیمرے والی عینکوں کی فروخت پرپابندی عائد کرے۔
پاکستانی جاسوس کی کہانی مگر طنز عدنان سمیع پر: انڈین فلم ’اُڑتا تیر‘ جسے دھورندھر کی پیروڈی کہا گیا
’اُڑتا تیر‘ دراصل ایوشمان کھرانہ کی نئی فلم کا نام ہے، جسے وہ ’سپائی کامیڈی‘ یعنی مزاحیہ مگر جاسوسی فلم قرار دیتے ہیں۔ انڈیا میں جاسوسی کے موضوع پر بننے والی فلم میں پاکستان کا ذکر نہ ہو ایسا دور حاضر میں ممکن نہیں۔
ٹینیسی میں 200 سال بعد پہلی خاتون کو سزائے موت دیے جانے کا امکان: کرسٹا بچپن میں خود ’جنسی تشدد کا شکار رہیں‘
پائیک کی عمر اب 50 سال ہے تاہم جب وہ 18 برس کی تھیں تب انھوں نے اپنے اُس وقت کے بوائے فرینڈ ٹیڈرل شپ کے ساتھ مل کر 19 سالہ کولین سلمر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں انڈیا کی شرکت کیوں اہم ہے؟
اس اجلاس میں انڈیا کی شرکت خاص طور پر قابلِ توجہ ہے کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی کے ماحول میں ہو رہی ہے۔ اگست 2027 میں تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کی میزبانی بھی اسلام آباد کو کرنا ہے۔
پریشے عدنان: کالج میں ’ڈان اور باس‘ کہلائے جانے سے نیویارک فیشن ویک تک کا سفر
جب پریشے عدنان نیویارک فیشن ویک میں اپنا کلیکشن ’سیکنڈ سکن‘ پیش کر رہی تھیں تو ان کے ذہن میں صرف کپڑے یا ان کے ڈیزائن نہیں تھے بلکہ پاکستان میں تیار ہونے والا ہاتھ کا کام ’سسٹینیبل‘ یا دیرپا فیشن اور اپنی ایک منفرد شناخت کو دنیا کے سامنے لانا بھی ان کے اس سفر کا حصہ تھا۔
ایمرجنسی کا خوف، تیاری کا فقدان یا حکمت عملی: تحریک انصاف کو لانگ مارچ کیوں ملتوی کرنا پڑا اور اب کیا ہو گا؟
پاکستان تحریک انصاف 27 ستمبر کے بعد اب چار اکتوبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے امکان کا عندیہ دیے جانے کے بعد ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































