مندرجات کا رخ کریں

افریقا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
افریقا
Africa
Image
رقبہ30,370,000 کلومیٹر2 (11,730,000 مربع میل)،  دوسرا
آبادی1.1 بلین[1] (2013, دوسرا)
کثافت آبادی36.4/کلومیٹر2 (94/مربع میل)
لقب آبادیافریقی
ممالک54 (اور 2 متنازع) (فہرست ممالک)
زیر نگین علاقے
زبانیںافریقی زبانیں
منطقۂ وقتمتناسق عالمی وقت−01:00 to متناسق عالمی وقت+04:00
بڑے شہرشہر
نائیجیریا کا پرچم لاگوس
مصر کا پرچم قاہرہ
جمہوری جمہوریہ کانگو کا پرچم کنشاسا
جنوبی افریقا کا پرچم جوہانسبرگ
سوڈان کا پرچم خرطوم
تنزانیہ کا پرچم دارالسلام
مصر کا پرچم اسکندریہ
آئیوری کوسٹ کا پرچم آبدجان
نائیجیریا کا پرچم کانو
المغرب کا پرچم دار البیضاء
نائیجیریا کا پرچم ابادان
کینیا کا پرچم نیروبی
نائیجیریا کا پرچم ابوجا
Image
براعظم افریقا
Imageمصرسوڈانایریٹریاایتھوپیاجبوتیصومالیہکینیایوگینڈاروانڈابرونڈیتنزانیہموزمبیقملاویمڈغاسکرسوازی لینڈلیسوتھوجنوبی افریقہزمبابوےبوٹسوانانمیبیاانگولازیمبیاجمہوریہ کانگوجمہوریہ کانگوگیبونساؤ ٹوم و پرنسپاستوائی گنیکیمرونوسطی افریقی جمہوریہچاڈنائجیریانائجربیننٹوگوگھاناآئیوری کوسٹلائبیریاسیرالیونگنیگنی بساؤسینیگالگیمبیاماریطانیہمالیمغربی صحارامراکشالجزائرتیونسلیبیامشرق وسطیبحیرہ رومبحر ہندبحیرہ احمربحر اوقیانوسآبنائے جبرالٹر
افریقہ کا سیاسی نقشہ (ملک کا نام دیکھنے کے لیے ماؤس نقشے کے اوپر لے جائیں، مضمون تک جانے کے لیے نقشے میں متعلقہ ملک پر کلک کریں)

افریقا (africa) رقبے کے لحاظ سے کرہ ارض کا دوسرا بڑا بر اعظم، جس کے شمال میں بحیرہ روم، مشرق میں بحر ہند اور مغرب میں بحر اوقیانوس واقع ہے۔

دلکش نظاروں، گھنے جنگلات، وسیع صحراؤں اور گہری وادیوں کی سرزمین، جہاں آج 53 ممالک آباد ہیں اور ان کے باسی کئی زبانیں بولتے ہیں۔

محل وقوع

[ترمیم]

افریقا کے شمالی اور جنوبی حصے نہایت خشک اور گرم ہیں جن کا بیشتر حصہ صحراؤں پر پھیلا ہوا ہے۔ خط استوا کے ارد گرد گھنے جنگلات ہیں۔ مشرقی افریقہ میں عظیم وادی الشق کے نتیجے میں گہری وادیاں تشکیل پائیں جن میں کئی بڑی جھیلیں بھی واقع ہیں۔

براعظم کے مغرب میں دریائے نائجر بہتا ہے جو وسیع دلدلی ڈیلٹا بناتا ہوا بحر اوقیانوس میں جا گرتا ہے۔ اس کے مشرق میں دریائے کانگو افریقا کے گھنے استوائی جنگلات سے گزرتا ہے۔ براعظم کے مشرقی حصے میں عظیم وادی الشق اور ایتھوپیا کے بالائی میدان ہیں۔ قرن افریقا براعظم کا مشرق کی جانب آخری مقام ہے۔

Image
مصنوعی سیارے سے لی گئی افریقا کی خلائی تصویر

صحرائے اعظم شمالی افریقا کے بیشتر حصے پر پھیلا ہوا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے۔ اس عظیم صحرا کا ایک چوتھائی حصہ ریتیلے ٹیلوں پر مشتمل ہے جبکہ بقیہ پتھریلے خشک میدان ہیں۔ براعظم کے دیگر بڑے صحراؤں میں نمیب اور کالاہاری شامل ہیں۔

صحرائے اعظم کے جنوب میں صحرائی اور جنگلی علاقوں کو چھوڑ کر پورے براعظم میں گھاس کے وسیع میدان ہیں جو سوانا کہلاتے ہیں۔ یہی میدان ہاتھی سمیت افریقا کے دیگر مشہور جانوروں کے مسکن ہیں۔

مشرق میں عظیم وادی الشق ہے، جو دراصل زمین میں ایک عظیم دراڑ کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ یہ عظیم دراڑ جھیل نیاسا سے بحیرہ احمر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگر یہ دراڑ مزید پھیلتی گئی تو ایک دن قرن افریقا براعظم سے الگ ہو جائے گا۔

موسم

[ترمیم]

خط استوا کے ساتھ ساتھ بارشوں کے باعث گھنے جنگلات واقع ہیں یہاں کا موسم گرم اور نمی سے بھرپور ہے۔

آزادی

[ترمیم]
Image
نوآبادیاتی دور میں افریقا کے مختلف ممالک کا نقشہ، مختلف رنگ مختلف قابض قوتوں کو ظاہر کر رہے ہیں جن کی نشان دہی کی گئی ہے

1960ء کی دہائی تک افریقا کا بیشتر حصہ یورپی ممالک کے قبضے میں تھا اور طویل غلامی کے بعد 1980ء کی دہائی تک تقریباً تمام ممالک کو آزادی مل گئی لیکن ان کے وسائل نو آبادیاتی دور میں غصب کر لیے گئے تھے اس لیے اقتصادی و معاشی طور پر وہ آج تک نہ سنبھل سکے اور غربت کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر جہالت کے باعث نسلی و قومی تعصب نے بھی افریقی عوام کے دلوں میں جڑیں پکڑیں جس کے نتیجے میں خوفناک جنگیں اور خانہ جنگیاں ہوئیں جن میں لاکھوں انسان اجل کا نشانہ بن گئے۔

افریقا کے 15 ممالک ایسے ہیں جن کی سرحدیں سمندر سے نہیں ملتیں جس کے باعث تجارت اور مواصلات کے رابطے محدود ہیں۔

آبادی

[ترمیم]

افریقا کی بیشتر آبادی دیہات میں رہتی ہے لیکن چند بڑے شہر بھی ہیں جن میں قاہرہ قابل ذکر ہے، کی آبادی 65 لاکھ ہے اور یہ براعظم کا سب سے بڑا شہر ہے۔ شمالی اور مشرق کے بیشتر ممالک کا مذہب اسلام ہے اور وہ دنیا کے دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ عالمی اسلامی اخوت کے گہرے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

رقبہ

[ترمیم]

رقبے کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا براعظم ہونے کے باوجود افریقا کی آبادی زیادہ نہیں خصوصاً صحرائی علاقوں میں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔ زیادہ تر آبادی پانی کے ذخائر اور زرخیز علاقوں میں ہے۔ افریقا میں شرح پیدائش بہت زیادہ ہے اس لیے آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

افریقا کی بیشتر عوام کا طرز زندگی انتہائی سادہ ہے لیکن مغربی اشیاء کے استعمال کے رحجان میں اب اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی ممالک میں تعلیم عام کرنے کے منصوبہ جات کے تحت خواندگی اور صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نباتات و معدنیات

[ترمیم]

افریقا معدنیات سے مالا مال ہے اور نو آبادیاتی دور میں اسی دولت نے اسے غلامی کے طویل دور میں دھکیل دیا۔ یہاں پائی جانے والی معدنیات میں تیل، سونا، تانبا اور ہیرا خصوصاً قابل ذکر ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ یہیں سے نکالا جاتا ہے۔ کسی زمانے میں مالی میں دنیا میں پیدا ہونے والے نصف سے زائد سونا نکالا جاتا تھا۔ کئی ممالک میں کان کنی اہم ترین صنعت ہے۔

براعظم کے جنوبی علاقوں خصوصاً جنوبی افریقا میں سب سے زیادہ کانیں ہیں جہاں سے ہیرے، سونا، یورینیم اور تانبا نکالا جاتا ہے۔ تانبے کے سب سے زیادہ ذخائر جمہوریہ کانگو اور زیمبیا میں پائے جاتے ہیں۔ تیل الجزائر، انگولا، مصر، لیبیا اور نائجیریا میں نکلتا ہے۔

افریقا میں مختلف اقسام کے ماحول میں مختلف فصلیں بھی ہوتی ہیں۔ منطقہ حارہ کے علاقوں میں ربڑ اور کیلا اہم کاشت ہے جبکہ مشرقی افریقا چائے اور کافی کی کاشت کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے جن میں کینیا قابل ذکر ہے۔

افریقا کی بیشتر صنعتیں خام مال پر عمل پر انحصار کرتی ہیں۔ چند افریقی ممالک کی صنعت ایک ہی فصل یا معدنی وسیلے پر منحصر ہے لیکن کئی شہروں میں مختلف صنعتیں قائم کی جا رہی ہیں۔ شمالی افریقا کے ممالک، نائجیریا اور جنوبی افریقا میں سب سے زیادہ صنعتیں ہیں۔ براعظم میں سب سے زیادہ تیل شمالی افریقا کے مسلم ممالک اور مغرب میں بحر اوقیانوس کے ساتھ ساتھ واقع زیریں ممالک میں نکالا جاتا ہے۔

افریقا دنیا کا گرم ترین براعظم ہے جہاں صحرائے اعظم میں 122 ڈگری فارن ہائٹ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شمالی ساحلی علاقے انتہائی گرم اور خشک ہیں اور بارش بہت کم ہوتی ہے۔ ساحلی علاقوں سے جنوب کی طرف صحرائے اعظم بیابان اور تیز خشک ہواؤں کا علاقہ ہے۔ اس کے جنوب میں ساحل کا علاقہ واقع ہے جہاں درختوں کی کٹائی صحرائے اعظم کو جنوب کی طرف مزید پھیلنے کا موقع دے رہی ہے۔ خط استوا کے قریب بہت زیادہ بارش ہوتی ہے اور اسی لیے مغربی اور وسطی علاقوں میں گھنے جنگلات ہیں۔ مزید جنوب میں موسم بہت خشک ہے اور قحط سالی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

زمین کے معیار کے مطابق افریقا میں مختلف اقسام کی زراعت ہوتی ہے۔ پہاڑی علاقوں جیسے روانڈا، یوگینڈا اور کینیا میں چائے کاشت کی جاتی ہے۔ شمالی میں جہاں پانی وافر مقدار میں موجود نہیں غذائی اجناس مقامی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کاشت کی جاتی ہے جبکہ نقد فصلیں جیسے پھل، کھجور اور زیتون برآمد کیے جاتے ہیں۔ مغربی افریقا میں مونگ پھلیاں، کوکوا اور کافی کاشت ہوتی ہے۔ جنوبی حصے میں جنوبی افریقا میں مختلف اقسام کی کاشت ہوئی ہے جن میں پھل برآمد کیے جاتے ہیں اور انگوروں سے شراب کشید کی جاتی ہے۔

خطے اور ملک
کا نام
مع پرچم
رقبہ
(مربع کلومیٹر)
آبادی
(بمطابق یکم جولائی 2002ء)
کثافتِ آبادی
(فی مربع کلومیٹر)
دار الحکومت
مشرقی افریقا:
Image برونڈی 27,830 6,373,002 229.0 بجمبورا
Image جزائر قمر 2,170 614,382 283.1 مورونی
Image جبوتی 23,000 472,810 20.6 جبوتی
Image اریٹریا 121,320 4,465,651 36.8 اسمارا
Image ایتھوپیا 1,127,127 67,673,031 60.0 عدیس ابابا
Image کینیا 582,650 31,138,735 53.4 نیروبی
Image مڈغاسکر 587,040 16,473,477 28.1 انتاناناریوو
Image ملاوی 118,480 10,701,824 90.3 لیلونگوے
Image ,سانچہ:Country data برطانوی بحر ہند کا علاقہ موریشیس 2,040 1,200,206 588.3 پورٹ لوئس
Image مایوٹ (فرانس) 374 170,879 456.9 ماموزو
Image موزمبیق 801,590 19,607,519 24.5 ماپوٹو
Image ری یونین (فرانس) 2,512 743,981 296.2 سینٹ ڈینس
Image روانڈا 26,338 7,398,074 280.9 کیگالی
455 80,098 176.0 وکٹوریا
Image صومالیہ 637,657 7,753,310 12.2 موغادیشو
Image تنزانیہ 945,087 37,187,939 39.3 ڈوڈوما
Image یوگینڈا 236,040 24,699,073 104.6 کمپالا
Image زیمبیا 752,614 9,959,037 13.2 لوساکا
Image زمبابوے 390,580 11,376,676 29.1 ہرارے
وسطی افریقا:
Image انگولا 1,246,700 10,593,171 8.5 لوانڈا
Image کیمرون 475,440 16,184,748 34.0 یاؤنڈے
Image وسطی افریقی جمہوریہ 622,984 3,642,739 5.8 بانگوئی
فائل:Flag of chad.svg چاڈ 1,284,000 8,997,237 7.0 این جامینا
Image جمہوریہ کانگو 342,000 2,958,448 8.7 برازاویل
Image ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو 2,345,410 55,225,478 23.5 کنشاسا
Image استوائی گنی 28,051 498,144 17.8 مالابو
Image گیبون 267,667 1,233,353 4.6 لبریول
Image ساؤ ٹوم و پرنسپ 1,001 170,372 170.2 ساؤ ٹوم
شمالی افریقا:
Image الجزائر 2,381,740 32,277,942 13.6 الجزیرہ
Image مصر 1,001,450 70,712,345 70.6 قاہرہ
Image لیبیا 1,759,540 5,368,585 3.1 طرابلس
Image مراکش 446,550 31,167,783 69.8 رباط
Image سوڈان 2,505,810 37,090,298 14.8 خرطوم
Image تیونس 163,610 9,815,644 60.0 تیونس
جنوبی افریقا:
Image بوٹسوانا 600,370 1,591,232 2.7 گیبرون
Image لیسوتھو 30,355 2,207,954 72.7 ماسیرو
Image نمیبیا 825,418 1,820,916 2.2 ونڈہوئیک
Image جنوبی افریقا 1,219,912 43,647,658 35.8 بلوم فاؤنٹین، کیپ ٹاؤن، پریٹوریا[2]
Image سوازی لینڈ 17,363 1,123,605 64.7 ایم بابانے
مغربی افریقا:
Image بینن 112,620 6,787,625 60.3 پورٹو نووو
Image برکینا فاسو 274,200 12,603,185 46.0 اوگادوگو
Image کیپ ورڈی 4,033 408,760 101.4 پرائیا
Image آئیوری کوسٹ 322,460 16,804,784 52.1 یاماسوکرو
Image گیمبیا 11,300 1,455,842 128.8 بانجل
Image گھانا 239,460 20,244,154 84.5 عکرہ
Image گنی 245,857 7,775,065 31.6 کوناکری
Image گنی بساؤ 36,120 1,345,479 37.3 بساؤ
Image لائبیریا 111,370 3,288,198 29.5 مونروویا
Image مالی 1,240,000 11,340,480 9.1 بماکو
Image ماریطانیا 1,030,700 2,828,858 2.7 نواکشوت
Image نائجر 1,267,000 10,639,744 8.4 نیامی
Image نائجیریا 923,768 129,934,911 140.7 ابوجا
Image سینٹ ہلینا (برطانیہ) 410 7,317 17.8 جیمز ٹاؤن
Image سینی گال 196,190 10,589,571 54.0 ڈاکر
Image سیرالیون 71,740 5,614,743 78.3 فری ٹاؤن
Image ٹوگو 56,785 5,285,501 93.1 لوم
کل 30,368,609 843,705,143 27.8

مزید دیکھے

[ترمیم]

دوسرے براعظم

  1. ایشیا،
  2. یورپ،
  3. افریقا،
  4. انٹارکٹیکا،
  5. آسٹریلیا،
  6. شمالی امریکا اور
  7. جنوبی امریکا

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Ericha Gudmastad (2013)۔ "2013 World Population Data Sheet" (PDF)۔ www.prb.org۔ Population Reference Bureau۔ 2013-12-27 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-18
  2. بلوم فاؤنٹین جنوبی افریقا کا عدالتی دار الحکومت ہے جبکہ کیپ ٹاؤن قانونی اور پریٹوریا انتظامی صدر مقام ہیں