مندرجات کا رخ کریں

بند تخم پودے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بند تخم پودا ایسے پودے کو کہتے ہیں جس پر پھول لگتے ہیں۔ اس کے تمام بیچ پھل کے اندر ہوتے ہیں۔ ان پودوں پر اُگنے والے تمام پھول باغوں میں کھلنے والے پھولوں کی طرح رنگین اور شوخ نہیں ہوتے۔ مثال کے طور پر گھروں کے باغیچوں میں اُگنے والی گھاس پر بھی پھول لگتے ہیں۔ گھاس کے پھول چھوٹے اور سبز ہوتے ہیں اس لیے ان پر زیادہ غور نہیں کیا جاتا۔ گھاس پر چھوٹے چھوٹے پھل بھی لگتے ہیں۔

بند تخم پودےے زمین پر پائے جانے والے عام پودوں میں سب سے زیادہ ہیں۔ ان کے 250،000 سے زیادہ انواع ہیں۔ بند تختم پودوں کے دو گروہ ہیں: یک تفاعل (Monocotyledon) اور دو تفاعل (Dicotyledon)۔ یک تفاعل پودوں کے پتے لیے اور کم چوڑے ہوتے ہیں، پھولوں کے حصے سہ گروہی اور بیج اندر کی جانب ایک پتے والے ہوتے ہیں۔ دو تفاعل پودوں کے پتے چوڑے ہوتے ہیں۔ ان کے پھول کے حصے چار یا پانچ گروہوں میں اور بیج اندرونی جانب دو پتوں والے ہوتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]