مندرجات کا رخ کریں

کنیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کنیر
Image
سائنسی درجہ بندی edit
Missing taxonomy template (اصلاح کریں): Spermatophytes/Plantae
فرع: Angiosperms
فرع: Eudicots
فرع: Asterids
فصیلہ: Gentianales
خاندان: Apocynaceae
ذیلی خاندان: Apocynoideae
فصیلہ: Nerieae
جنس: Nerium
L.
نوع:
N. oleander
دہرا نام
Nerium oleander
L.
ہم نام

Numerous, see text

کنیر (انگریزی:Nerium oleander)ایک سدا بہار پودا ہے جو دو گز سے لے کر چار گز تک اونچا ہوتا ہے
کنیر کا درخت آٹھ نو فٹ اونچا ہوتا ہے۔ شاخیں اکثر جڑ سے پھوٹا کرتی ہیں اس کے پتے برگ بید کی مانند ہوتے ہیں۔ نو انچ تک لمبے نوک دار - ایک انچ تک چوڑے اوپر سے صاف اور نیچے سے کھردرے۔ پھولوں کی رنگت کے لحاظ سے سرخ وسفید۔ کالا۔ پیلا۔ اس کی چار اقسام ہیں۔ پھول جھڑنے کے بعد پھلی لگتی ہے جب تازہ پوست کاٹا جائے تو اس میں سے زرد لیس دار دودھ سا نکلتا ہے۔ اس کا پھل عجیب شکل کا بے ڈھنگا سا ہوتا ہے۔۔ اس کے بیج سم قاتل ہوتے ہیں۔ رنگ۔ پھول شرخ وسفید پوست زرد اور موٹی جڑ خاکی اور ٹیڑھی۔ ذائقہ تلخ و تیز مزاج گرم و خشک - مقام پیدائش ہندوستان و پڑوسی ممالک بالخصوص بنجاب سندھ۔ خیبر پختونخوا - مغربی افغانستان میں خود رو پیدا ہوتی ہے۔ اس کو زیبائش کے لیے باغوں میں بھی لگایا جاتا ہے۔

تصاویر

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]