آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
مکہ کی مسجد میں ’فحش حرکات‘ پر سزائے موت پانے والے بنگلہ دیشی شہری کی والدہ نے بی بی سی کو کیا بتایا؟
سعودی عرب کے شہر مکہ کی ایک مسجد میں ’فحش فعل‘ کے الزام میں سزائے موت پانے والے دو بنگلہ دیشی شہریوں میں سے ایک کے خاندان نے بتایا ہے کہ انھیں پھانسی سے چند روز قبل تک اس سزا کا علم نہیں تھا۔ بنگلہ دیشی حکومت کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ مزید معلومات کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔
ملتان میں گاڑی کی ٹکر سے کم عمر لڑکے کی موت کی وائرل ویڈیو: مقتول کون تھا اور ملزمان اس کا تعاقب کیوں کر رہے تھے؟
یہ واقعہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر ملتان میں 19 اکتوبر کی شام پانچ بج کر 40 منٹ کو پیش آیا جس کے مناظر گلی کے ایک گھر پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیے ہیں۔
لائیو, سہیل آفریدی کی بازیابی کی درخواست پر دو روز میں جواب جمع کروانے کا حکم، ایمرجنسی کے خلاف درخواست پر سماعت 10 نومبر تک ملتوی
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سمات 10 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی سہیل آفریدی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر عدالت نے حکام کو دو روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
’وہ مجھے گھسیٹ کر بیت الخلا لے گئے تھے‘: برطانوی اداکار پر ریپ کا الزام، 2004 کا واقعہ اور عدالت میں خاتون کا بیان
ایک خاتون نے برطانوی کامیڈین اور اداکار رسل برینڈ کے خلاف ریپ کا الزام لگایا ہے۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ 2004 میں لندن کے علاقے سوہو میں ایک بار کے بیت الخلا میں رسل برینڈ نے ان کا ریپ کیا تھا۔ اداکار اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔
’ہیگزاگون‘، ’ڈائمنڈ‘ اتحاد اور پاکستان: نیتن یاہو کا اسرائیلی قومی سلامتی پر نیا نقشہ کیا ظاہر کرتا ہے؟
اس نقشے کے مطابق سنی ڈائمنڈ الائنس جن ممالک کو اپنے لیے دوستانہ سمجھتا ہے، ان میں سوڈان، ارتریا، یمن، اردن، شام، قطر، بحرین اور کویت شامل ہیں۔
’تکنیکی مسائل، احتیاطی اقدامات اور پابندیوں کی تلوار‘: پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت کیوں معطل کر رکھی ہے؟
پاکستان کی ایران کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے ہونے والی تجارت بدستور چوتھے روز بھی معطل ہے۔ پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی گذشتہ تین روز سے اس معاملے پر بحث جاری ہے، جہاں متعدد صارفین نے سرکاری مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے اس فیصلے کے پسِ پردہ وسیع تر جغرافیائی و سیاسی عوامل کی نشاندہی کی ہے۔
معمر قذافی: ’بادشاہوں کے بادشاہ‘ جن کا فاطمی خلافت قائم کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا
معمر قذاقی، جنھیں سنہ 2011 میں باغیوں نے ہلاک کر دیا تھا، ایک بدو کسان کے بیٹے تھے لیکن وہ عرب دنیا کے بااثر رہنما کیسے بنے؟
کائلی جینر کی پانچ کروڑ ڈالر کا برا پہن کر فیشن شو میں شرکت: ’فینٹسی برا‘ میں ایسی کیا خاص بات ہے؟
کائلی جینر نے اتوار کے روز انڈر گارمنٹس بنانے والی معروف کمپنی کے سالانہ شو میں حاضرین کو اس وقت حیران کر دیا، جب وہ مشہور فینٹسی برا پہنے نمودار ہوئیں، جو ڈیزائنر کے مطابق 18 قیراط سونے اور 4,410 ہیروں سے تیار کی گئی تھی۔
فرانس میں ہنگاموں اور لوٹ مار کے بعد پیرس میں کرفیو نافذ
فرانس میں طلبہ کے احتجاج سے شروع ہونے والی تحریک ملک گیر ہنگاموں اور لوٹ مار میں تبدیل ہو گئی ہے، جس کے بعد وسطی پیرس سمیت کئی شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں