1900ء گرمائی اولمپکس
1900 کے سمر اولمپکس میں شمشیر زنی کے ایونٹس کا پوسٹر | |
| میزبان شہر | پیرس، فرانس |
|---|---|
| اقوام | 26[note1] |
| ایتھلیٹس | 1226[note1] |
| ایونٹس | 95 in 19 sports (21 disciplines) [note1] |
| افتتاح | 14 مئی 1900 |
| اختتام | 28 اکتوبر 1900 |
| اسٹیڈیم | Vélodrome de Vincennes |
1900ء گرمائی اولمپکس جسے آج باضابطہ طور پر گیمز آف دی II اولمپیاڈ (انگریزی: Games of the II Olympiad) بھی کہا جاتا ہے ایک بین الاقوامی کثیر کھیل کا ایونٹ تھا جو 14 مئی سے 28 اکتوبر 1900ء تک پیرس، فرانس میں منعقد ہوا۔ کوئی افتتاحی یا اختتامی تقریبات منعقد نہیں کی گئیں۔
1894 کی اولمپک کانگریس میں، جو سوربون کی عمارت میں بلائی گئی تھی، پیئر ڈی کوبرٹن نے تجویز پیش کی کہ اولمپک گیمز 1900 میں پیرس میں منعقد ہونے چاہئیں۔ تاہم، کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین چھ سال انتظار کرنے کے لیے تیار نہیں تھے اور انھوں نے 1896 میں پہلے کھیلوں کے انعقاد کے لیے لابنگ کی۔ 1896 میں پہلے اولمپک کھیل کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور پیرس کو دوسرے کھیلوں کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا۔ 1900 میں زیادہ تر فاتحین کو تمغے نہیں ملے لیکن انھیں کپ یا ٹرافی دی گئی۔
تفصیل
[ترمیم]19 کھیلوں میں 85 مختلف مقابلے، 14 مختلف میدانوں میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں کل 927 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں سے اکثریت مردوں پر مشتمل تھی، صرف 22 خواتین ہی مقابلوں میں شریک تھیں۔ فرانس نے سب سے زیادہ طلائی تمغے حاصل کیے جن کی تعداد 26 تھی، چاندی اور کانسی کے تمغے ملا کر یہ تعداد 101 بنتی ہے۔ اس کے بعد امریکا اور برطانیہ عظمی نے بالترتیب 19 اور 15 طلائی تمغے حاصل کیے جب کہ ان کے مجموعی تمغوں کی تعداد بالترتیب 47 اور 30 تھی۔
تمغا جات
[ترمیم]میزبان ملک (فرانس)
| درجہ | ممالک | طلائی | چاندی | کانسی | کل |
|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 29 | 44 | 39 | 112 | |
| 2 | 19 | 14 | 15 | 48 | |
| 3 | 16 | 7 | 9 | 32 | |
| 4 | 6 | 5 | 5 | 16 | |
| 5 | 6 | 3 | 3 | 12 | |
| 6 | 6 | 2 | 1 | 9 | |
| 7 | 4 | 3 | 2 | 9 | |
| 8 | 3 | 2 | 0 | 5 | |
| 9 | 2 | 0 | 3 | 5 | |
| 10 | 1 | 3 | 2 | 6 | |
| کل (10 ممالک) | 92 | 83 | 79 | 254 | |
حواشی
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- "Paris 1900". International Olympic Committee.
- "نتائج اور تمغاجات وصول کنندگان"۔ اولمپک ڈاٹ آرگ۔ بین الاقواقی اولمپک کمیٹی
- (بزبان فرانسیسی) Official Reportآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ la84foundation.org (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
بیرونی روابط
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر 1900ء گرمائی اولمپکس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Paris-1900-summer-olympics "Paris 1900"۔ اولمپک.آرگ۔ بین الاقومی اولمپک کمیٹی
{{حوالہ ویب}}:|url=پیرامیٹر کو جانچ لیجیے (معاونت) - GB Athletics website - اولمپکس کھیل فاتحین - دیگر کھیل اور غیر تنظیمی کھیل
| ماقبل | گرمائی اولمپک کھیلیں پیرس II اولمپکس (1900) |
مابعد |